متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت چاہتی ہے تو مارشل لا کی حمایت ترک کرنا ہوگی ،بلاول بھٹو زر داری ،ایم کیو ایم کے مارشل لاء کی حمایت میں جاری بیان واپس لینے تک پی پی پی اور ایم کیو ایم اتحاد ممکن نہیں ،بیان ۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 27 مارچ 2014 20:49
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شمولیت چاہتی ہے تو اسے مارشل لا کی حمایت ترک کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی اس نے آمریت کی حمایت بھی جاری رکھی ہے، اسے اگر صوبائی حکومت میں شامل ہونا ہے تو آمریت کی حمایت اور سندھ توڑنے کی پالیسی کو چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر دونوں جماعتوں کا ساتھ کام کرنا ناممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اس حوالے سے دبئی اور کراچی میں دونوں جماعتوں کے سربراہان کی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں اورامکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ ایم کیوایم آئندہ چند روز میں سندھ حکومت میں شامل ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.