ہمارے ملک میں اداروں کو نہیں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے ، فوج اور عدلیہ کو بد نام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ،اطہر من اللہ
جمعہ 28 مارچ 2014 17:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) مشہور قانون دان اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اداروں کو نہیں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے ، فوج اور عدلیہ کو بد نام کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، پرویز مشرف کا عدلیہ کے سامنے پیش نہ ہونے سے عدلیہ کی تذلیل ہو رہی ہے ،نقصان پاکستان کا ہورہا ہے ۔ایک انٹرویو میں اطہر من اللہ نے کہا کہ یقیناکوئی ایسی بات ہوئی ہو گی جس کی وجہ سے جسٹس فیصل عرب عدالت سے اٹھ کر چلے گئے اصل میں ہمارے ملک میں افراد کو اہمیت دی جاتی ہے اداروں کو نہیں ۔
فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ ٹرائل جنرل پرویز مشرف کا نہیں ہے اصل میں یہ ٹرائل عدلیہ کا ہے ۔ ہمارے ملک میں ایک عام ملزم کے لئے قانون اور ہے اور طاقتور کے لئے اور ۔(جاری ہے)
دیکھیں یہ ملک اہم ہے اس کے ادارے اہم ہیں ۔ پرویز مشرف کا عدلیہ کے سامنے پیش نہ ہونے سے عدلیہ کی تذلیل ہو رہی ہے ۔ پرویز مشرف کو انصاف ملنا چاہیے ۔
اس چپقلش میں نقصان صرف پاکستان کا ہو رہا ہے ۔ سزائے موت کے حوالے سے کئے گئے سوال پر اطہر من اللہ کہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ سزاوٴں سے جرائم ختم نہیں ہوتے ۔ ہمارے معاشرے کی سب بڑی برائی منافقت ہے ۔ ہمارے ملک میں ایک وزیراعظم کو سزائے موت بھی دی گئی مگر اس سے ہوا کیا ۔ ہم اپنا گند صاف کرکے ہمسائے کے گھر کے سامنے ڈال دیتے ہیں ۔ آپ کی عدالتوں میں بڑی بڑی داڑھیاں رکھ کر لوگ قرآن اٹھا کر جھوٹی گوائیاں دیتے ہیں ۔ سب سے اہم چیز اداروں کو مضبوط کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.