پاکستان نے 3 لاکھ ٹن کینو کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پاکستان نے تین لاکھ ٹن کینو کا برآمدی ہدف سیزن کے اختتام سے قبل ہی حاصل کرلیا۔ اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کا کینو برآمد کیا گیا۔یکم دسمبر سے اب تک اٹھارہ کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کا تین لاکھ پانچ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا۔ رواں مالی سال ملک میں کینو کی پیداوار اکیس لاکھ ٹن رہی۔
(جاری ہے)
تاہم باغات میں بیماری کے حملے، سخت موسم اورڑالہ باری سے پچاس فیصد فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
رواں سیزن ایرانی مارکیٹ مکمل طور پربند رہنے سے برامدات میں اسی ہزار ٹن کمی کا سامنا رہا۔ پاکستانی کینو کی انڈونیشیا برآمدات پندرہ فیصد اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو ٹن رہی جبکہ روس کوکینو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے گیارہ ہزار ٹن کم رہی۔ کینو کی برآمدات دسمبر سے اپریل تک جاری رہتی۔ اپریل کے اختتام تک مزید بیس ہزار ٹن کینو برآمد کئے جانے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.