پسند کی شادی کرنے کے بعد بیان ریکارڈ کرانے عدالت آنے والی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا
ہفتہ 29 مارچ 2014 14:14
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) پسند کی شادی کرنے کے بعد سیشن کورٹ میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آنے والی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا ، وکلاء نے عدالتوں میں سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی حمیرا نے چند روز قبل امجدنامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ امجد کے حق میں بیان دینے کے لئے ہفتہ کی صبح اپنے وکیل رانا شہبازکے ہمراہ جب سیشن کورٹ آئی تو وہ ابھی گاڑی میں ہی تھی کہ اس کے بھائی اختر نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہو گیا ۔
فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔حمیرا کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ حمیرا کو چھ گولیاں لگیں اور اسکی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری طرف وکلاء نے عدالتوں میں سکیورٹی کے ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.