زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے،الطاف حسین
ہفتہ 29 مارچ 2014 17:51
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ زمین کے ماحول کو آلودگی سے بچانے او ربہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر قابو پایاجائے اور ا س سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں کا بھر پور ساتھ دیاجائے ۔ ارتھ آور کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کے حصول کے ذرائع محدود ہیں ، نئے اور ارزاں توانائی کے ذرائع کے حصول میں عدم دلچسپی کی وجہ سے خام تیل کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، وافر مقدار میں خام تیل کے جلنے کی وجہ سے فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہوا ہے جس کے منفی اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے موسم پر مرتب ہورہے ہیں ۔
انہوں نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی عوام سے کہا ہے کہ وہ دنیا کو ایک پائیداراور محفوظ سیارہ بنانے مثبت کوشش جاری رکھیں ، ارتھ آور اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور ہمارے سیارے میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب برتیں۔(جاری ہے)
ج الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ 29مارچ 2014 ہفتہ کی رات 8:30بجے سے 9:30بجے تک تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور زمین کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.