قومی سلامتی پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، امن مذاکرات پر تبادلہ خیال
منگل 1 اپریل 2014 22:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق امور پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں طالبان سے مذاکرات پر ہونی والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے اسلام آباد میں ہونا تھا جو ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر فوجی افسروں کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جس کے بعد ہنگامی اجلاس شروع ہوا۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال، قومی سلامتی پالیسی، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.