مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ کا خطاب حاصل کرلیا
بدھ 2 اپریل 2014 12:29
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) بھارت کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بالی ووڈ کی پہلی متاثرہ کن اداکارہ کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشت کو بالی ووڈ کی پہلی متاثرکن اداکارہ کا خطاب لندن میں تیسرے بریڈفورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈ کے موقع پر دیا گیا۔
(جاری ہے)
متاثر کن اداکارہ کا خطاب حاصل کرنے کے بعد مادھوری ڈکشت کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ انسپائریشنل وومن فاؤنڈیشن سمیت ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اس اعزاز کے لئے منتخب کیا، پورے فلمی کیرئیر کے دوران خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دلانے اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے آواز بلند کی، آج خواتین اور مردوں کو برابری کی سطح پر کام کرتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، اسی طرح سے ایک ساتھ کام کرکے پوری دنیا کی خواتین کو با اختیار بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے پر بریڈ فورڈ انسپائریشنل وومن ایوارڈز کے موقع پر بالی ووڈ کی متاثرکن اداکارہ کی کیٹگری بھی شامل کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.