سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں دیئے، وزیراعلی شہباز شریف
بدھ 2 اپریل 2014 17:44
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑہ ارب ڈالر تحفے میں دیئے اور اس کے بدلے ہم سے کسی قسم کا تقاضہ نہیں کیا گیا۔چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2008 میں جب ہم سعودی عرب سے واپس آئے تو پنجاب کے عوام نے آنکھں بند کرکے نواز شریف کو ووٹ دیئے، پنجاب میں حکومت بنائی تو چنیوٹ میں رجوعہ منصوبے پر کرپشن کا کیس سامنے آیا کہ پرویز مشرف اور چوہدری پرویز الہی نے مل کر امریکا میں ایک گمنام پاکستانی کمپنی کو بغیر کسی ٹینڈر کے یہ منصوبہ دے دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ رجوعہ میں لوہے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے جسے ایک ماہ میں تلاش کریں گے، مجھے امید ہے رجوعہ میں لوہے کے علاوہ گیس اور پیٹرولیم کے بھی اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس سے پاکستان اتنی ترقی کرے گا کہ اسے کسی دوسرے ملک سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے چینی کمپنی سے گزارش کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے 18 ماہ کا جو معاہدہ کیا گیا ہے ہوسکے تو اس منصوبے کو 10 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے۔
اس سے قبل جب وزیر اعلی پنجاب چنیوٹ کے ہاکی گراؤنڈ میں بنائے گئے جلسہ گاہ پنچے تو اسٹیج پر چڑھتے ہی تیز ہواؤں سے میدان میں لگا ٹینٹ گر گیا جس پر وزیراعلی برہم ہوگئے تاہم اس دوران وہاں موجود منتظمیں نے بانسوں کی مدد سے ٹینٹ کو دوبارہ اوپر کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.