مشرف کی طرف سے معافی کیلئے درخواست آئی تواسے آئینی اورقانونی تقاضوں کی روشنی میں جانچاجائیگا،کامران مائیکل ،مشرف بارے ا علیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہوگاہماری کوشش ہے ہرقصورواراورگناہ گارکو سزاضرورملے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ
بدھ 2 اپریل 2014 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے بارے میں ا علیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہوگا،کوئی انسان کسی دوسرے کے گناہوں کابوجھ اپنے کندھوں پرنہیں اٹھاتا،پرویزمشرف کے دورآمریت میں کروڑوں عوام کی زندگی اورپاکستان کی سا لمیت بری طرح متاثرہوئی۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے معافی کیلئے درخواست آئی تواسے آئینی اورقانونی تقاضوں کی روشنی میں جانچاجائے گا۔
پرویزمشرف کے دورآمریت میں ہماری قیادت کو اورہمیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا مگر اس کے باوجودہمارے دل میں ان کیلئے کوئی تعصب اورانتقام نہیں ہے۔ کامران مائیکل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہرقصورواراورگناہ گارکواس کے کئے کی سزاضرورملے ورنہ ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
آئین توڑناکوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک قومی سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے ٹرائل کوبنیادبناکروفاقی حکومت کامذاق اڑایا گیا مگر گذشتہ دنوں ان پرفردجرم لگتی سب نے دیکھ لی ہے،وزیراعظم نے قوم کے ساتھ جوجوکمٹمنٹ کی ہیں وہ ضرورپوری ہوں گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے وعدے بار ی باری وفاہورہے ہیں ،قوم کومبارک ہوزرمبادلہ کے ذخائربھی10ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی دوررس معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔حکومت کے ابتدائی دس ماہ کے اندراندر روپے کی قدرمیں استحکام نویدانقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر100روپے سے نیچے گرجائے گایہ کسی کوامید نہیں تھی مگر وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کی بدولت حکومت یہ بھی کرگزری،اب اس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کاوقت ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.