پنجاب حکومت سے معاہدہ، چین کا معروف گروپ قائداعظم اپیرل پارک میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا،معاہدے کے تحت شین ڈونگ رویائی گروپ اپیرل پارک کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور کنسٹرکشن میں تعاون کرے گا، چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر قسم کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے‘ شہباز شریف،شین ڈونگ گروپ اور پیڈمک کے درمیان قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کیلئے معاہدہ خوش آئند ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی وفد سے گفتگو، پنجاب میں کول پاور پلانٹس لگانے کے مواقع موجود ہیں، شہباز شریف کے کام کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے‘لواین شن
جمعرات 3 اپریل 2014 20:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) پنجاب حکومت اور چین کے معروف شین ڈونگ رویائی گروپ کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے تحت رویائی شین ڈونگ گروپ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چینی گروپ قائداعظم اپیرل پارک کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور کنسٹرکشن میں بھی تعاون کرے گا۔
پنجاب حکومت چینی گروپ کو قائداعظم اپیرل پارک میں ترجیجی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی گروپ اور پیڈمک قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر مشترکہ طور پر تیز رفتاری سے کام کریں گے۔ اس موقع پر شین ڈونگ رویائی گروپ اور ہوانینگ شین ڈونگ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پیڈمک) کے چیئرمین ایس ایم تنویر اور رویائی شین ڈونگ گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ایری کیو نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
پیشتر ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے شین ڈونگ رویائی گروپ اور ہواینگ شین ڈونگ کے وفد کے اراکین نے لواین شن کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شین ڈونگ ریائی گروپ کی ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ایری کیو، لی آئی ینگ ، مسعود ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹر آفیسر شاہد نذیر، وفد کے اراکین، صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، محمد شفیق، شیر علی خان، مشیر اعجاز نبی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چینی گروپ کی جانب سے توانائی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی گروپ نے ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں 135 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ سالٹ رینج میں کوئلے کی کانوں کے قریب بھی کول پاور پلانٹ لگانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رویائی گروپ کی جانب سے توانائی اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چینی کمپنیاں سولر اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے بھی پاکستان سے تعاون کر رہی ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر قسم کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ شین ڈونگ گروپ اور پیڈمک کے درمیان قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کیلئے معاہدہ خوش آئند ہے۔ چینی گروپ فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پا ک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ چین کی جانب سے 32 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکیج دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور میں پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی ایم سی سی سے چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے تاریخی معاہدہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کان کنی کے سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرکے منظم انداز سے چلانا چاہتی ہے۔کان کنی کے سیکٹر کو منظم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ چینی گروپ کے کان کنی کے سیکٹر میں تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ ملاقات کے دوران سربراہ رویائی شین ڈونگ وفد لواین شن نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب میں شاندار منصوبے مکمل کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کام کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں کوئلے کی کانوں کے قریب کول پاور پلانٹس لگانے کے مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.