سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تھر میں قحط کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
جمعہ 4 اپریل 2014 16:00
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تھر میں قحط کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار سرکاری محکموں کی غفلت سے صورتحال خراب ہوئی۔ تھر کے دو مختیار کاروں نے ستمبر میں ہی حکومت کو قحط کے خطرے سے آگاہ کردیا تھا لیکن ان کی سمری تین ماہ تک وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پڑی رہی۔ تھر کی صورت حال پر سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے تحت حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں فنانس، ریلیف، صحت اور خوراک کے محکموں کو تھر میں اموات اور غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھر کے تین میں سے دو مختیار کاروں نے ستمبر میں ہی اپنی رپورٹ میں بتا دیا تھا کہ علاقے میں قحط پڑنے والا ہے لیکن ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نے کمشنر میرپورخاص کو تھر کی صورتحال کے بارے میں دیر سے مطلع کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.