جن ایتھلیٹس کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ان کی تربیت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے ، ماہرین ، اعلیٰ سطح کی ایتھلیٹکس کھیلوں میں کامیابی اور ناکامی میں فرق انتہائی معمولی ہے ،رپورٹ ، دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ایتھلیٹس کی نیند خراب ہوتی ہے ، ٹریننگ بھی متاثر ہوتی ہے ،ڈاکٹرز ،خراب دانت ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ، برطانوی ادارہ صحت
اتوار 6 اپریل 2014 13:57
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء)لندن میں ہونے والی اورل ہیلتھ اور کھیل میں کارکردگی کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں ماہرین نے کہا ہے کہ جن ایتھلیٹس کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ہے ان کی تربیت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اعلیٰ سطح کی ایتھلیٹکس کھیلوں میں کامیابی اور ناکامی میں فرق انتہائی معمولی ہے اور دانتوں کی بہتر صحت ایتھلیٹ کی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔
اولمپکس میں شرکت کیلئے تیار کی جانے والی برطانوی سکواڈ میں شامل باکسروں کے منھ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔برطانیہ کے جریدے سپورٹس میڈیسن میں چھپنے والی ایک تحقیق میں کہاگیا کہ بیس فیصد ایتھلیٹس نے بتایا کہ دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر برا اثر پڑا ہے۔(جاری ہے)
دانتوں کے ڈاکٹروں کے مطابق دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ایتھلیٹس کی نیند خراب ہوتی ہے اور اس سے ان کی ٹریننگ بھی متاثر ہوتی ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسوڑوں کی سوجن جسم کے باقی حصوں کو متاثر کرتی ہے جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ برطانوی ادارہ صحت این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ خراب دانت ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں البتہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے دانتوں کی صفائی، ماوٴتھ واش کی بوتل اور دانتوں کو صاف کرنے کے اچھے کچھ گر ہفتہ وار جاکنگ کرنے والوں کو اولمپک ایتھلیٹ نہیں بنا سکتے۔یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر این نیڈلمین نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی کامیابیاں ایک بڑی کامیابی کی بنیاد بن جاتی ہیں اور دانتوں کی صحت بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس پر ہونے والی تحقیق سے پتا چلا کہ جسمانی طور پر تیار ایتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد کے دانتوں کی صحت زیادہ اچھی نہیں تھی اور ان میں سے ایک بڑی تعداد نے شکایت کی کہ دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی تربیت پر برا اثر پڑا ہے۔
ڈاکٹر مائیک لوزمور جو پچھلے سترہ برسوں سے برطانیہ کی باکسنگ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں نے کہا کہ وہ انھوں نے سالوں کے تجربے سے سیکھا ہے کہ جن باکسروں کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ہے اس سے ان کی تربیت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے باکسروں کے دانتوں کی تواتر کے ساتھ چیکنگ شروع کی گئی، حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر باکسر دانتوں کا معائنہ کرانا پسند نہیں کرتے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.