سندھ اسمبلی ،سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی ،گیس کے کم پریشرکے مسئلے کے حل کیلئے قراردادیں منظور ،ہسپتالوں میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی، جان بچانے والی تمام ضروری دوائیں اور جدید آلات کیساتھ لیبارٹریز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سیف الدین خالد
منگل 8 اپریل 2014 19:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو دو قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کرلیں ، جن میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ میں تمام سرکاری اسپتالوں میں جدید سہولتیں اور دوائیں فراہم کی جائیں ، سانگھڑ میں گیس کے کم پریشر کامسئلہ حل کیا جائے ۔ پہلی قرار داد ایم کیو ایم کے رکن سیف الدین خالد نے پیش کی تھی ، جس میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں جدید میڈیکل ٹیکنالوجی، جان بچانے والی تمام ضروری دوائیں اور جدید آلات کے ساتھ لیبارٹریز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔
قرارداد پر بحث کرتے ہوئے متعدد ارکان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے۔(جاری ہے)
وہاں دوائیں نہیں ہوتی ہیں۔ صفائی کے مسائل ہیں۔ آپریشن ٹھیٹرز میں آلات نہیں۔ ڈاکٹرز ضرورت کے مطابق نہیں۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن امتیاز احمد شیخ نے تجویز دی کہ ضلعی سطح پر اسپتالوں کو چلانے کے لئے بورڈز تشکیل دئیے جائیں۔ جن میں منتخب ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین شامل ہوں۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکتر سکندر میندھروں نے کہا کہ ایسی صورت حال نہیں ہے، جیسے بیان کی جارہی ہے۔ حکومت لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے 50 سال کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ضلعی اسپتالوں میں تمام جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔ کسی کو کراچی یا دوسرے بڑے شہر میں نہیں جانا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ صحت میں دواؤں کی خریداری وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم کیا ہے۔ اس کمیٹی میں ممتاز ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ہوگا بلکہ دواؤں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن نند کمار کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سانگھڑ میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 6 انچ کی بجائے 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.