وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ کا ہولی فیملی اور پمزہسپتال کا دورہ ،پیرودھائی دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کیلئے دعا ،زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے، کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،میڈیا سے بات چیت
بدھ 9 اپریل 2014 19:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پیر ودھائی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شد ید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے لواحقین سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
(جاری ہے)
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ سائرہ افضل تارڑ نے زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بہترین طبی سہولیات دینے کی تاکید کی اور انتظامیہ سے کہاکہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں اور اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے پمز اور ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.