رحمان ملک صرف جھوٹ ہی نہیں بولتے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے، رانا ثنا اللہ
جمعرات 10 اپریل 2014 13:39
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ رحمان ملک اپنے دور میں بہت کچھ کرکے گئے ہیں وہ صرف جھوٹ نہیں بولتے تھے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل آرمی چیف نے اپنے بیان میں جائز بات کی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے جس بیان کو تجزیہ کار اپنے معنی دے رہے ہیں وہ انہوں نے فوجی دور حکومت میں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ نے ناقص اسکینرز کی بات کی تھی، رحمان ملک اپنے دور میں بہت کچھ کرکے گئے ہیں وہ صرف جھوٹ نہیں بولتے تھے بلکہ کرپشن بھی کرتے تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ملک میں ہونے والے دھماکوں کی نا صرف مذمت کررہی ہے بلکہ گزشتہ روز انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنا شرعاً ناجائز ہے، انہوں نے کہا کہ اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کے خلاف ایسے کوئی ثبوت نہیں کہ انہیں دہشتگرد قرار دیں ، اگر ان کے خلاف پنجاب حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہو تو انہیں ایک منٹ بھی آزاد نہ رہنے دیں۔
(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی تفتیش کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے، واقعے کے تناظر میں پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ مشتبہ علاقوں میں نئے سرے سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور منڈیوں اور رش والے مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، اس کے علاوہ جن منصوبوں پر چینی شہری فرائض انجام دے رہے ہیں وہاں سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.