پولیوکےخاتمےکیلیےخیبرپختونخوا سے پنجاب جانے والی ٹرین اور بسوں کےمسافربچوں کوقطرے پلانے کا فیصلہ
ہفتہ 12 اپریل 2014 11:42
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت نے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔جس کے تحت صوبہ خیبرپختونخواسے پنجاب میں داخل ہونے والی ٹرینوںاور سڑک کے راستے آنے والی بسوںمیں محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافر بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائیں گی تاکہ کے پی کے میں پولیوویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن کرکے پولیووائرس کاخاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
انھوں نے یہ بات اٹک ریلوے اسٹیشن پرپشاور سے راولپنڈی آنے والی ٹرینوں میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کی مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز، ڈی سی اواٹک محمد اقبال، ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرمسرت، ڈائریکٹرہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیراحمد، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اورروٹری انٹرنیشنل کے نمائندے بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
بعدازاں خواجہ سلمان رفیق نے جی ٹی روڈپر خیرآباد(اٹک) کے مقام پرروٹری انٹرنیشنل کی جانب سے پولیوٹیموں کے لیے نصب کنٹینرکا بھی افتتاح کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ یہ کنٹینرپولیس ناکے کے ساتھ نصب کیاگیا ہے تاکہ پولیس اہلکاروں کے تعاون سے بسوں اور دیگرگاڑیوں کوروکا جاسکے۔ انھوں نے بتایاکہ پولیس معمول کی چیکنگ کے لیے بھی بسوں کو روکتی ہے جس کے دوران پولیو کی ٹیم بسوںمیں سواربچوں کوپولیو کے قطرے پلائینگی۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیوکے خلاف مہم میں محکمہ صحت اورانتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ بچوں کوساری زندگی کے لیے معذوربنانے والی جان لیوابیماری کا خاتمہ کیا جاسکے۔ مشیرصحت نے راولپنڈی سبزی منڈی موڑ، پیرودھائی بس ٹرمینل کے قریب بھی روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے فراہم کردہ پولیوٹیم کے کنٹینرکا افتتاح کیا تاکہ پیرودھائی بس اڈے سے نکلنے والی بسوں میں بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.