طالبان کے گروپوں میں اختلافات کی وجہ جنوبی وزیرستان کی امارت پر خالد سجنا کا زبردستی قبضہ ہے ، رکن مرکزی شوریٰ طالبان
پیر 14 اپریل 2014 23:18
پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل۔2014ء) نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمایندوں کو ٹیلی فون پر مرکزی شوری کے رکن حاجی داوٴد نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ جنوبی وزیرستان کے امارت پر خالد سجنا نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے مرکزی امیر مولا فضل اللہ جنوبی وزیرستان کے امارت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
ملا فضل اللہ اس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قابل قبول ہوگا۔(جاری ہے)
حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ طالبان کے دیگر گروپوں نے ہمارے درمیان ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کرائی تھی لیکن کل خالد سجنا گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں ہمارے ساتھیوں پر حملہ کیا تھا جس میں ہمارے دو ساتھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ دونوں گرپوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے حوالے سے کل اجلاس ہوگا جس میں تمام تر صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
حاجی داوٴد کا کہنا تھا کہ سیز فائر میں ابھی تک توسیع نہیں کی گئی ہے ۔زیادہ تر کمانڈر اس کے حق میں نہیں ہے کیونکہ حکومت کو قیدیوں کی رہائی اور پیس زون کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ابھی حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.