اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کے درمیان ٹھن گئی
منگل 15 اپریل 2014 14:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کے درمیان ٹھن گئی ، پائل چوہدری نے شانزہ کو اسٹیج ڈرامے سے آؤٹ کرنے کی سازشیں شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ٹبر ویلیاں دا “ میں ڈرامہ بین شانزہ کی پرفارمنس کو بے حد پسند کر رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
اداکارہ شانزہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر اداکارہ پائل چوہدری نے ان کو ڈرامے کی کاسٹ سے باہر کرنے کی سازشیں شروع کر دی ہیں ۔
دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ شانزہ نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی رقابت بازی نہیں اور نہ ہی میں کسی سے حسرت کرتی ہوں ۔ اگر کوئی میرے بارے میں برا سوچتا ہے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ دوسری جانب جب اداکارہ پائل چوہدری کا موقف معلوم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل آف تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.