میچ فکسنگ میں ملوث سابق کھلاڑیوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتا ، راشد لطیف
بدھ 16 اپریل 2014 12:35
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث سابق کھلاڑیوں کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ۔راشد لطیف نے 1994 اور 1995 میں ٹیم میں میچ فکسنگ کے حوالے سے انکشافات کیے تھے اور گزشتہ ہفتے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں راشد لطیف نے کہاکہ میرے کچھ اصول ہیں جو مجھے اجازت نہیں دیتے کہ جن کھلاڑیوں کو ماضی میں میچ فکسنگ کے الزامات پر سزا دی گئی ان کے ساتھ کام کروں۔
راشدلطیف نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم بظاہر ان کا اشارہ سابق کھلاڑی مشتاق احمد کی طرف تھا جنہیں اطلاعات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
مشتاق ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں مئی 2000 میں ایک جوڈیشل کمیشن نے راشد کی الزامات کے بعد سزا سنائی تھی۔ملک قیوم کمیشن نے تجویز دی تھی کہ مشتاق کو ٹیم یا بورڈ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے تاہم 2010 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مشورے کے برخلاف انگلینڈ نے مشتاق کو اسپن باوٴلنگ کوچ مقرر کیا تھا۔راشد لطیف نے کہاکہ کرپشن سے متعلق پی سی بی کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے اور ایسے کسی کھلاڑی جسے ماضی میں سزا سنائی گئی ہو یا اس پر میچ فکسنگ کا شبہ ہو اسے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں ملنا چاہیئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.