شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، خواجہ آصف
بدھ 16 اپریل 2014 15:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک ہزار میگاواٹ کے ونڈ انرجی منصوبوں کے فنڈز موجود ہیں ، دو ہزار میگاواٹ بجلی گنے کے چھلکے سے پیدا کی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی اور یونس انرجی کے درمیان پچاس میگاواٹ ونڈ انرجی منصوبے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔منصوبے کے تحت پچاس میگاواٹ پاور پلانٹ جم پیر سندھ میں نصب کیا جائےگا ۔
منصوبہ پندرہ ماہ میں ایک سوپینتیس ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔ منصوبے سے سولہ روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔(جاری ہے)
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک ہزار میگاواٹ کے ونڈ انرجی منصوبوں کے فنڈز موجود ہیں ۔ دو ہزار میگاواٹ بجلی گنے کے پھوک سے پیدا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال 2500 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بجلی چور حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ بجلی چوروں اور وفاقی حکومت کے درمیان کشمکش جاری ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ ایک سال میں ختم نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.