کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب76کروڑروپے سے زائدکی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس280.41پوائنٹس کمی سے29069.93پوائنٹس پر بند ہوا
جمعہ 18 اپریل 2014 19:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29200,29300اور 29100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید80ارب76کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت45.69فیصد کم جبکہ50.51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت مقامی وغیرملکی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے مختلف سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس29500 پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیاتاہم طالبان سے امن مذاکرات میں تعطل ،تحفظ پاکستان بل پر اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت اور ایم کیوایم کی جانب سے اپنے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 29015پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.