پی ایچ ایف کاملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے 22 اپریل سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 19 اپریل 2014 13:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مہم 22 اپریل سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہوگی،چیئرمین اصلاح الدین کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت 4 شہروں میں ٹرائلز کے بعد کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گی ۔ پی ایچ ایف نے ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ٹرائلز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اصلاح الدین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔
کمیٹی کے دیگرارکان میں دیگر ارکان میں ارشد علی چوہدری،ایاز محمود، خالد بشیر اور مشتاق حسین کو شامل کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق سلیکٹرز نے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے فوری طور اپنے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے، نیا ٹیلنٹ شامل کرنے کیلئے ملک کے 4شہروں میں ٹرائلز کے بعد بہترین کھلاڑیوں کا پول تیار کیا جائے گا۔(جاری ہے)
اسی سلسلے میں کوئٹہ میں ٹرائلز 22 اپریل کو صبح 11بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہونگے، کراچی میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں 24اور 25اپریل کو صبح ساڑھے10سے ساڑھے 5بجے تک پرکھی جائیں گی، قومی سلیکٹرز اس مقصد کیلئے 27اپریل کو پشاور پہنچیں گے جہاں پلیئرز کو 11بجے رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے،لاہور میں ٹرائلز کا سلسلہ 28اور 29اپریل کو 11بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.