وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
ہفتہ 19 اپریل 2014 15:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر اور کوچ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوچنگ کی درخواست پہلے ہی پی سی بی کو دے رکھی ہے، کوچ کا انتخاب کرکٹ بورڈ کا کام ہے تاہم میں نے بورڈ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ بیسٹمین انضمام الحق قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اسپن بالنگ کے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ راشد لطیف کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بالنگ کوچ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ کے لئے اشتہار دے رکھا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.