وزیراعظم آج گدوتھرمل پاورپلانٹ کے دویونٹس کا افتتاح کرینگے
پیر 21 اپریل 2014 13:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف آج گدو کا دورہ کر رہے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم 243 میگاواٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے، مئی میں تیسرا منصوبہ مکمل ہونے سے مجموعی طور پر 747 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم پیر کو گدو پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے، اس موقع وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم دو سو تینتالیس میگاواٹ کے دو یونٹس کا افتتاح کریں گے۔
گدو پر تیسرا یونٹ مئی میں مکمل ہو جائے گا، جس سے مجموعی طور پر سسٹم میں سات سو سینتالیس میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گدو سے اس وقت سولہ سو پچپن میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے، یونٹس مکمل ہونے کے بعد یہ پیداوار بڑھ کر چوبیس سو دو میگاواٹ پر پہنچ جائے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے یونٹس کی تعمیر چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے، منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل سے قومی خزانے کو اٹھاون ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا۔ سممتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.