جونیئر ڈیوس کپ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

منگل 22 اپریل 2014 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی کے مطابق تربیتی کیمپ میں چارکھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو جلیل خان تربیت دے رہے ہیں تربیتی۔ کیمپ میں محمد مزمل ، محمد مدثر، زاہد مجاہد اور نوفل کلیم شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ڈیوس کپ 28 اپریل سے 3 مئی تک ملائیشیاء میں منعقد ہوگا اور ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 25اپریل کو روانہ ہوگی۔