بڈھ بیر پولیس نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،آئی جی خیبرپختونخوا، رات کی تاریکی میں دو ساتھیوں کے زخمی ہونے ، بے شمار خطرات اور چیلنجز کے باوجود پولیس نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دلیری کیساتھ دہشت گردوں کیساتھ مقابلہ کیا، پولیس جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 22 اپریل 2014 21:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے کہاہے کہ بڈھ بیر پولیس کے جوانوں نے نصف شب فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں بڈھ بیر میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ رات کی تاریکی میں اپنے دو ساتھیوں کے زخمی ہونے اور بے شمار خطرات اور چیلنجز کے باوجود پولیس نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس دوران ہنگو سے آنے والی ایمبولنس کو جب عسکریت پسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تو پولیس پارٹی نے زخمی ساتھیوں کو ہسپتال لے جانے کے باوجود ایمبولنس میں موجود لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.