مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ، نجم سیٹھی پلان سے متفق نہیں ،ذرائع
جمعرات 24 اپریل 2014 12:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ہے تاہم چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی مصباح الحق کو ہٹانے کے پلان سے متفق نہیں ، حتمی فیصلہ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے بعد ہوگا ۔ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ہٹانے کیلئے ایک بار پھر لابنگ شروع ہوگئی ہے چیئر مین پی بی سی نجم سیٹھی ابھی تک مصباح کو ہٹانے کے پلان سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان کو تبدیل سے ٹیم منتشر ہوسکتی ہے۔
مصباح ہٹاؤ لابی کی کوششوں میں ایشیا کپ سے شدت آئی ہوئی ہے تاہم تبدیلی کے لئے ابھی تک کوئی موثر فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔ گذشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والی ایک سے زائد میٹنگز میں اس کی بازگشت سنائی دی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر اور ماضی کے کپتان راشد لطیف کے سامنے بھی یہ تجویز رکھی گئی تھی تاہم راشد لطیف نے یہ کہہ کر تجویز مسترد کردی کہ اگر مصباح کو تبدیل کرکے قیادت کا تاج کسی اور کے سر پر سجانا ہے تو پھر دونوں کو سامنے بٹھا کر کوئی فیصلہ کیا جائے کیوں کہ اچانک کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرسکتا ہے اور اس کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے سے انکار کرچکے ہیں۔ ان کی رائے میں چھوٹے فارمیٹ کیلئے کپتانی کسی نوجوان کو دی جائے اور اس سلسلے میں احمد شہزاد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.