فلائی اوورز،پلوں،سٹرکوں اور ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ‘ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ،ملک تنویر اسلم اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، سینئر انجینئرز پر مشتمل سب کمیٹی کو 10 یوم کے اندر تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
جمعرات 24 اپریل 2014 19:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ تعمیرات ومواصلات پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک تنویر اسلم اعوان کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ماڈرن کنسٹریکشن ٹیکنالوجی کمیٹی کے اعلی افسران کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں آئندہ سے پنجاب میں تعمیر ہونے والے پلوں،فلائی اوورز،سڑکوں ،ملٹی نیشنل بلڈنگز اور ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیرات کو کم سے کم وقت میں اعلی تعمیراتی میٹریل کے ساتھ مکمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مشتاق احمد، ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ، ڈی جی پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سجاد مبین،سیکرٹری فنانس جہاں زیب خان،سبطین فضلی،تنویر قمر، اسرار سعید،آغا عدیل کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور انجینئرز نے شرکت کی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ سے تعمیر ہونے والے تمام پراجیکٹس کو کم از کم وقت میں معیاری تعمیرات کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرناپڑے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موسموں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڈرن کنسٹریکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے جس میں گرمی سردی سے بچاؤ ،بارشوں سے تحفظ،مناسب ہوا کے علاوہ ہنگامی حالات میں لگنے والی آگ سے بچاؤ کے تمام تر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے سب کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں مزید بہتری کے لئے کمیٹی کو 10 یوم کے اندر اپنی سفارشات کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی میں نیسپاک،ہاؤسنگ،سی اینڈ ڈبلیو،ایل ڈی اے، فنانس اور سینئر ترین انجینئرز شامل ہوں گے۔تنویر اسلم اعوان نے ہدایت کی کہ موسمی تغیرات،پٹرول لوہے کی نرخوں کے اتار چڑھاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز تیار کی جا ئیں تاکہ ان پر بلا تاخیر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
-
گندم کی غیر ضروری خریداری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا یا گیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کارحیم یار خان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں والی قریشیاں کا دورہ
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.