وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس

جمعرات 2 مئی 2024 17:14

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ زیرالتوا منصوبوں میں رکاوٹوں منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات ، چیرمین این ایچ اے سمیت وزارت منصوبہ بندی کے حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی 2024_25 کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا زیرالتواء منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی منصوبوں کو 50/50 فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔مزیدبرآں وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت فیڈل بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان 2023_2028 کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق، وفاقی وزیر کامرس، قیصر احمد شیخ، سمیت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پی تھری اے بورڈ کے سی ای او، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ممبر سوشل سیکٹر سمیت دیگر حکام کی شرکت بھی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو فیڈل بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان 2023-2028 پر بریفنگ دی گئی۔