تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

جمعرات 2 مئی 2024 16:52

تمام صوبائی منصوبوں کو   پچاس پچاس   فیصد شیئرینگ  فارمولے کے تحت  مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی، اصلاحات، خصوصی اقدامات وبین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبائی منصوبوں کو 50/50 فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات ، چئیرمین این ایچ اے سمیت وزارت منصوبہ بندی کے حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی25-2024 کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے زیرالتواء منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔احسن اقبال نے کہا کہ تمام صوبائی منصوبوں کو 50/50 فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

مزید برآں وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت فیڈل بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان 2028-2023 کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق، وفاقی وزیر کامرس، قیصر احمد شیخ، سمیت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پی تھری اے بورڈ کے سی ای او، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ممبر سوشل سیکٹر سمیت دیگر حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو فیڈل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پاکستان2028-2023 پر بریفنگ دی گئی۔