شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہو نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا، پاکستان اوربھارت کے معروف گلوکاروں کے ساتھ جلد ہی البم ریکارڈ کرینگی، بھارتی میوزک کمپنی نے آڈیوالبم ریلیزکرنے کا گرین سگنل دیدیا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی بہو ہوں اوراب میں ان کے مشن کو آگے لے کرچلنا چاہتی ہوں ، عمائمہ حسن
جمعرات 24 اپریل 2014 00:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2014ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی بہواورعارف مہدی کی اہلیہ عمائمہ حسن نے نغمہ نگاری کے بعدگائیکی کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستان اوربھارت کے معروف گلوکاروں کے ساتھ جلد ہی البم ریکارڈ کرینگی۔دوسری جانب بھارتی میوزک کمپنی نے آڈیوالبم ریلیزکرنے کا گرین سگنل دیدیا۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے ” بتایا کہ والد کی زندگی میں ہی میری اہلیہ نے بطورنغمہ نگارکام شروع کردیا تھا۔
پاکستان اوربھارت کے بہت سے معروف گلوکار، عمائمہ حسن کے لکھے گیت اورغزلیں ریکارڈ کراچکے ہیں لیکن حالیہ دورہ بھارت کے دوران معروف غزل گائیک انوپ جلوٹا نے میری اہلیہ کے ساتھ غزل اورگیت ریکارڈ کروانے کی حامی بھرلی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ پاکستان کے معروف گلوکار بھی البم میں عمائمہ کے ساتھ گیت ریکارڈ کروائینگے۔ اس موقع پرعمائمہ حسن کاکہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی بہو ہوں اوراب میں ان کے مشن کو آگے لے کرچلنے کے لیے عملی طور پرگائیکی کے میدان میں اتر رہی ہوں۔
اس سلسلہ میں میری فیملی اورخاص طورپرخاوند کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نغمہ نگاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی باقاعدگی سے جاری رکھوں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.