وسیع تر قومی مفاد میں سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ‘ ڈاکٹر فاروق ستار، تحفظ پاکستان بل پر شدید تحفظات ہیں ،حکومت طے کرے سیاسی جماعتوں سے خطرہ ہے یا دہشتگردوں سے ، مرکزی رہنما متحدہ قومی موومنٹ
اتوار 27 اپریل 2014 16:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وسیع تر قومی مفاد میں سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، تحفظ پاکستان بل پر شدید تحفظات ہیں ،ابھی تک اس بل کا سندھ اور بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کے خلاف استعمال ہوا ہے اور حکومت طے کرے کہ سیاسی جماعتوں سے خطرہ ہے یا دہشتگردوں سے ، ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کی آواز ہے اور انکے حقوق کیلئے بغیر کسی خوف اور ڈر کے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
کراچی سے لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم نے وسیع تر قومی مفاد میں سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ شہری اور دیہی تفریق کے خاتمے کے لئے ہے ۔(جاری ہے)
حکومت جہاں اچھے کام کر یگی اسے سپورٹ دیں گے اور جہاں عوام کے مفاد کے خلاف کوئی اقدام دیکھیں گے تو اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے اس پر بھرپور آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل پر تمام سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں ۔ اس میں کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے لیکن ایسا پوری دنیا میں کہیں نہیں۔ نوے روز تک جبری حراست میں رکھنا بھی آئین و قانون سے متصادم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک طے نہیں ہوا کہ اس بل کا کس کے خلاف استعمال ہونا ہے اور کون اتھارٹی ہے۔ ابھی تک تو یہ بل سندھ اور بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ہم وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگر آج یہ بل ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے تو کل آپ بھی اپوزیشن میں آسکتے ہیں او ریہ بل آپ کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے اس لئے اس بل پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.