میو ہسپتال سے نو سر باز خواتین نو ماہ کا بچہ اغواء کر کے فرار ہو گئیں ، شرقپور کی رہائشی خاتون داتا دربار حاضری کیلئے لاہور آئی تھی، بیمار ہونے پر بچے کو میو ہسپتال لائی
اتوار 27 اپریل 2014 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) میو ہسپتال میں دونوسرباز خواتین نے علاج کے لئے لائے گئے 9 ماہ کے بچے کو اغوا کرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شرقپور کی رہائشی خاتون داتا دربار حاضری کے لئے لاہور آئی تھی، اس دوران اس کا 9 ماہ کا بچہ بیمار ہوگیا جس کے علاج کے لئے وہ میو سپتال آئی، ہسپتال کے دروازے پر اس کی ملاقات دوخواتین سے ہوئی جس میں سے ایک نے ڈاکٹروں کو دکھانے کے بہانے اس کا بچہ لیا اور دوسری پرچی بنوانے کے بہانے چلی گئی، کچھ دیر بعد جب ماں نے اپنے بچے کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ان دونوں خواتین کی تلاش شروع کی تو لیکن اسے وہ خواتین نہ ملیں جس پر اس نے ہسپتال میں چیخنا چلانا شروع کر دیا ۔
مغوی بچے کی ماں کی جانب سے گوالمنڈی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی رپورٹ درج کرانے جانے کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو لے جانے والی خواتین کی شناخت کے لئے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی اور امید ہے کہ ان دونوں خواتین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.