وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے ایران جانے والے زائرین کے لئے خصوصی بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سروس کراچی سے ایران کی بندرگاہ ”چار بہا “ تک چلائی جائیگی، آغاز اگلے ماہ کراچی سے ہوگا، وفاقی وزیر کامران مائیکل ،کراچی سے دبئی اسپیڈ بوٹ سروس بھی شروع کررہے ہیں، مقصد پاکستان سے پکے پکائے کھانوں کی 24 سے 28 گھنٹوں میں دبئی ترسیل کرنا ہے، معاہدے کے تحت سری لنکا کی امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے پاکستانی بحری جہاز استعمال ہونگے، اس سے پاکستان کو کثیر منافع حاصل ہوگا،صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، حکومت ان کی قدر کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے عشائیہ میں بات چیت
پیر 28 اپریل 2014 22:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے لئے ایران جانے والے زائرین کے لئے خصوصی بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سروس کراچی سے ایران کی بندرگاہ ”چار بہا “ تک چلائی جائے گی۔ سروس کا آغاز اگلے ماہ کراچی سے ہوگا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس بحری سروس کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشت گردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے۔
وہ پیر کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے ) کی جانب سے سندھ بوائے اسکاؤٹس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ دبئی ٹوئنٹی 20 ایکسپو کے سلسلے میں 2020ء تک دبئی میں 30 کروڑ افراد کے کھانا کھانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
کراچی سے دبئی اسپیڈ بوٹ سروس بھی شروع کررہے ہیں۔ اس کا مقصد پاکستان سے پکے پکائے کھانوں کی 24 سے 28 گھنٹوں میں دبئی ترسیل کرنا ہے۔
کامران مائیکل نے کہا کہ اگلے ماہ ہی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سری لنکا سے ایک معاہدہ کرنے جارہی ہے جس کا مقصد سری لنکا کی امپورٹ ایکپسورٹ کے لئے پاکستانی بحری جہاز استعمال کرنا ہوگا۔ اس طرح پاکستان کو کثیر منافع حاصل ہوگا۔ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد معاہدہ ہے۔ کامران مائیکل نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لئے 2 نئے بحری آئل ٹینکر بھی خرید رہی ہے، جس سے قومی بحری بیڑوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کے یو جے کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے پر صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری واجد رضا اصفہانی، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم اور جنرل سیکریٹری امین یوسف کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ حکومت ان کی قدر کرتی ہے اور صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.