برونائی دارالسلام میں شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان
بدھ 30 اپریل 2014 19:37
بندر سری بیگوان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء)برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ نے ملک میں شرعی قوانین متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کی 70 فیصد آبادی مسلمانوں مشتمل ہے اور یہ آبادی شرعی قوانین کے نفاذ کے حق میں ہے۔ جرمنی کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیاء کے مشرقی جانب جزائر شرق الہند میں واقع ایک مسلم ملک برونائی دارالسلام کے حکمران سلطان حسن البلقیہ کا ایک شاہی فرمان میں کہنا تھا کہ ’’ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور اُس پر پورا یقین رکھتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ کل جمعرات یکم مئی 2014ء سے شرعی قوانین کے پہلے مرحلے کا نفاذ کر دیا جائے گا جبکہ دیگر مراحل کا نفاذ بعد میں کیا جائے گا‘‘۔
ان کا کہنا تھا دین اسلام کے تحت یہ اقدام ضروری تھا۔(جاری ہے)
ایسے نظریات کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے کہ شرعی سزائیں ظالمانہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے خود کہا ہے کہ حقیقت میں اسی کا قانون منصفانہ ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برونائی دارالسلام مشرقی یا جنوب مشرقی ایشیا میں وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے شرعی قوانین قومی سطح پر متعارف کروائے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سزائیں جمعہ کی نماز نہ پڑھنے اور شادی کے بغیر حاملہ ہونے کی صورت میں بھی سنائی جا سکتی ہیں جبکہ دیگر سخت سزائیں دوسرے یا تیسرے مرحلے میں متعارف کروائی جائیں گی۔
برونائی دارالسلام کے سلطان نے شرعی قوانین کے نفاذ کا اعلان 22 اپریل کو کرنا تھا لیکن کچھ وجوہ کی بناء پر انھیں یہ اعلان آج کرنا پڑا۔ واضع رہے کہ برونائی دارالسلام کے 67 سالہ حکمران حسن البلقیہ کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.