اونٹ کے منہ میں زیرہ؛ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے فی لیٹر کمی کردی
بدھ 30 اپریل 2014 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی قیمتوں میں کمی کی توثیق کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 51 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے8 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 93 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں صرف 34 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ، کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 109 روپے 34 پیسے، ایچ او بی سی 136 روپے 63 پیسے ،مٹی کا تیل 98 روپے 34 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 94 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.