اوباما انتظامیہ پاکستان میں ڈرون حملوں بارے میں شفافیت کے دعوؤں میں سنجیدہ نہیں،امریکی اخبار
جمعرات 1 مئی 2014 16:38
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) ایک امریکی اخبار نے کہاہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے بارے میں شفافیت کے دعوے تو کرتی ہے،مگر اس پر عمل نہیں کرتی،ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اوباما انتظامیہ پاکستان، یمن اور دہشت گردی سے متاثرہ دیگر خطوں میں امریکی ڈرون پروگرام کے بارے میں مزید شفافیت کی خواہش تو ظاہر کرتی ہے لیکن اس بارے میں کسی بھی اقدام کیخلاف مزاحمت بھی کرتی ہے،اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے سینیٹ میں پیش کی گئی ایک تجویز کو رد کردیا گیا ،جس میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کی ہر سال تفصیل شائع کرنے کے لئے کہا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق تجویز رد کئے جانے سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اوباما انتظامیہ شفافیت کے دعوں میں سنجیدہ نہیں،اس تجویز کو سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے منظور کرلیا تھا لیکن نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے اعتراضات کے بعد تجویز کو انٹیلی جنس بل سے خارج کردیا گیا،اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ کا یہ عمل کسی دھچکے سے کم نہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں لیکن سی آئی اے یا وائٹ ہاس کا کوئی احتساب نہیں بلکہ یہ تو تسلیم ہی نہیں کرتے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون آپریشنز جاری ہیں،نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمس کلیپر کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ ان طریقوں پر غور کررہی ہے کہ وہ اپنے عوام کو امریکا کی جانب طاقت کے استعمال کے بارے میں آگاہ رکھے،اخبار کے مطابق یہ زیادہ قابل اطمینان بات نہیں، اگر وائٹ ہاس سنجیدہ ہے تو اس کا آسان طریقہ یہ کہ وہ بتائے وہ کیا کررہا ہے اور کیوں؟ تب ہی عوام یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ آیا یہ بہتر ہے یا نہیں؟
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.