حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے،ترجمان کالعدم تحریک طالبان

جمعرات 1 مئی 2014 21:14

حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے،ترجمان ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جبکہ دو روز سے بابڑ اور شکتوئی میں بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔شاہداللہ شاہد نے کہا کہ جنگ ہو یا مذاکرات ہم اصل مقصد سے انحراف نہیں کریں گے جبکہ مذاکرات میں حکومتی سنجیدگی اور خودمختاری نظر نہیں آرہی اور اس بات کا تعین بھی مشکل ہوگیا ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کیا جنگ اور مذاکرات ایک ساتھ چل سکتے ہیں اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانا صرف طالبان کی ہی ذمے داری ہے۔

متعلقہ عنوان :