ہالی ووڈ اداکارجان ٹریوولٹا بھی دیپیکا کے مداح نکلے
جمعہ 2 مئی 2014 14:27
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت بالی وڈ کے کئی بڑے فنکار اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے مداح ہیں۔یعنی ہالی وڈ کے معروف اداکار جان ٹریوولٹا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ٹریوولٹا حال ہی میں امریکی شہر فلوریڈا کے ٹیمپا بے میں ہونے والی بالی وڈ کی آئیفا تقریب میں تشریف لائے تھے جہاں انھیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
انھوں نے آئیفا ایوارڈز کے دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایک ڈانس پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔بعد میں میڈیا سے بات چیت میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بالی وڈ اداکارہ کو پسند کرتے ہیں تو ٹریوولٹا نے کہا کہ میں نے حال ہی میں فلم رام لیلا دیکھی۔ یہ ایک زبردست میوزیکل فلم ہے اور اس میں دیپکا پاڈوکون بہت خوبصورت لگیں۔(جاری ہے)
وہ کمال کی اداکارہ ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریوولٹا نے یہ بھی کہا کہ وہ عامر خان اور شیکھر کپور کے بھی زبردست معتقد ہیں اور سنیما کے بارے میں ان کے نظریے کا احترام کرتے ہیں۔گذشتہ سال دیپکا کی متواتر کئی فلمیں کامیاب رہیں-انھوں نے بتایا کہ انھیں عامر خان کی ’لگان‘ اور ’تھری ایڈیٹس‘ بھی پسند آئیں تھیں۔اس سے قبل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا تھا کہ دیپکا انتہائی خوبصورت ہیں اور انھوں نے ویجنتی مالا کے بعد اتنی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی۔آئیفا میں دیپکا پاڈوکون کو سال کی بہترین انٹرٹینر اور بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.