فوج کا کام چوکوں ، چوراہوں اور شاہراؤں پر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنا نہیں،پروفیسرابراہیم،پرویز مشرف نے ملک کو امریکی جنگ میں دھکیل کر تباہی سے دوچار کیا،پاکستان کی مغربی سرحد ہر قسم کے خطرات سے محفوظ ہے خطرہ مشرقی سرحد پر بھارت سے ہے، ملک کے آئین میں اسلام موجود ہے،نافذ کیا جائے، دوسروں سے آئین کو ماننے کا مطالبہ کرنیوالے خود بھی آئین کو تسلیم کریں،اجتماع سے خطاب
جمعہ 2 مئی 2014 20:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ فوج کا کام چوکوں ، چوراہوں اور شاہراہوں پر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنا نہیں بلکہ سرحدوں کا دفاع ہے ،اس کام کے لئے پولیس موجود ہے ۔پرویز مشرف نے ملک کو امریکی جنگ میں دھکیل کر تباہی سے دوچار کردیا ہے ۔
پاکستان کی مغربی سرحد ہر قسم کے خطرات سے محفوظ ہے خطرہ مشرقی سرحد پر بھارت سے ہے۔ ملک کے آئین میں اسلام موجود ہے اس کو نافذ کیا جائے ۔ دوسروں سے آئین کو ماننے کا مطالبہ کرنے والے خود بھی آئین کو تسلیم کریں ۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعةالصالحات خادگزئی دیر پائین میں خواتین ورکشاپ اور بعدازاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.