عوام کا جمہوریت پر اعتماد کو مزید پختہ کرنے کیلئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا‘ مدیحہ شاہ ،توانائی بحران کے حل کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ،یہ حل ہو گیا تو80فیصد سے زائد مسائل خو دبخود حل ہو جائینگے
اتوار 4 مئی 2014 13:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد ہے اور یہ اسی صورت مزید پختہ ہوگا جبکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے اور حکومت کو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ۔
(جاری ہے)
اداکارہ نے مزید کہا کہ عوام معاشی حالات کی وجہ سے پہلے ہی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ رہی سہی کسر طویل لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانوں کی نیت پر شک نہیں اور امید ہے کہ وہ اس بحران کو ختم کر دیں لیکن مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے اور اس شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ۔ اگر حکومت توانائی بحران کا مسئلہ حل کر لیتی ہے تو اسکے 80فیصد سے زائد مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.