فلم ”امیزنگ سپائڈر مین 2“کمائی میں سرفہرست
منگل 6 مئی 2014 16:04
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) سپر ہیرو فلم ’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ امریکہ میں نمائش کے پہلے اختتامِ ہفتہ 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست آ گئی ہے۔’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ ڈزنی کی’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘کی امریکہ میں نمائش کے آغاز پر کمائی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی ہے تاہم یہ رواں سال اب تک پہلے اختتام ہفتہ پر کاروبار کیلحاظ سے دوسری پوزیشن پر ہے۔
اپریل میں’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘نے نمائش کے پہلے ہی اختتامِ ہفتہ نو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اپریل میں امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ دنیا بھر میں نمائش کے پہلے تین ہفتوں میں’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ 37 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے۔(جاری ہے)
سال 2012 میں اس سیریز کی پہلی فلم ’امیزنگ سپائڈر مین 1‘ کو امریکہ میں قومی تعطیل کے روز چار جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اپنے پہلے اختتامِ ہفتہ پر چھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ پہلے ہفتیمیں آٹھ کروڑ بارہ لاکھ کمائے تھے۔
سونی پکچرز نے اس سیریز کی مزید دو فلمیں سال 2016 اور 2018 میں ریلیز کرنی ہیں۔سپائیڈ مین سیکوئل کی نئی فلم میں ہیرو پیٹر پارکر( سپائیڈر مین) کئی سپر ولنز کے خلاف لڑتا نظر آتا ہے۔امریکی باکس آفس پر اس وقتThe Other Womanایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ تیسری پوزیشن پر Heaven is for Real ہے جس نے 80 لاکھ 60 ہزار ڈالر کمائے ہیں۔رواں سال اب تک پہلے اختتام ہفتہ پر ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم ’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘ 70 لاکھ 70 ہزار ڈالر کما کر چوتھی پوزیشن پر ہے۔امیزنگ سپائیڈ مین سیریز سے پہلے سپائیڈ مین سیریز کی تین فلمیں بالترتیب سنہ دو ہزار دو، دو ہزار چار اور دو ہزار سات میں ریلیز ہوئی تھیں اور ان تینوں نے مجموعی طور پر دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.