عمران خان سڑک پر تماشا لگانے کی کوشش نہ کریں،سڑکوں پر مظاہرے کر کے حکومت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ،خواجہ سعد رفیق ،مرضی کے فیصلے آئیں تو عمران خان خوش رہتے ہیں نہ آئیں تو عدلیہ کو کرپٹ کہتے ہیں ،وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوا تو بدلہ جمہوریت سے نہ لیں ،شیخ الاسلام خود تو ملک میں رہتے نہیں انقلاب کیسے لائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 6 مئی 2014 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سڑک پر تماشا لگانے کی کوشش نہ کریں، سڑکوں پر مظاہرے کرکے حکومت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ، وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوا تو بدلہ جمہوریت سے نہ لیں۔ منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان عدالتوں کو دباوٴ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، مرضی کے فیصلے آئیں تو عمران خان خوش رہتے ہیں اگر نہ آئیں تو عدلیہ کو کرپٹ کہتے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم نہیں بنے تو اس کا خمیازہ قوم کو نہ بھگتنے دیں۔ خان صاحب جس پارلیمنٹ کو دھاندلی کی پیداوار کہتے ہیں وہ خود بھی اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آئے روز موقف بدلتے ہیں یہ لیڈر کی نشانی کی نہیں۔(جاری ہے)
سعد رفیق نے عمران خان کے احتجاجی دھرنے کو مرضی کے فیصلے کرانے کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کودباوؤ میں لینے کی کوشش قراردیتے ہوئے عمران خان کو شیخ رشید سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شاہ محمود قریشی اور مخدوم جاوید ہاشمی کی بات مانیں تو فائدے میں رہیں گے ۔
خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہر القادری پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شیخ السلام خود تو ملک میں رہتے نہیں انقلاب کیسے لائیں گے۔سعد رفیق نے کہاکہ طاہرالقادری کو ملکہ برطانیہ سے حلف وفاداری لینے کے بعد پاکستانی عوام کا دکھ کھائے جارہا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی کسی بھی تحریک میں اخلاص نہیں ہوتا اور اخلاص نہ ہونے کے باعث یہ تحریک مذاق بن جاتی ہے، انہیں کسی بھی طور پر ملک میں جمہوریت پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعد رفیق نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی میڈیا موجود تھا، پنجاب میں 60 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، درحقیقت تحریک انصاف عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے کیسز کی وجہ سے پاکستان پر پابندیوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ملک میں اس مرض کے سب سے زیادہ کیس خیبر پختونخوا میں سامنے آرہے ہیں اور وہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے، اس لئے عمران خان کو چاہیے کہ وہ پہلے پولیو کے سدباب کے لئے اقدامات کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.