نواب شاہ:ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

بدھ 7 مئی 2014 11:39

نواب شاہ:ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) نواب شاہ کے باندھی ریلوے سٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی ، واقعے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور سے کراچی جانے والے قراقرم ایکسپریس کو نواب شاہ کے باندھی ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس سے ان بوگیوں میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔ جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو دوڑ ریلوے سٹیشن جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام بھریا روڈ سٹیشن پر روک لیا گیا ، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :