پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی
بدھ 7 مئی 2014 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی ہے۔
(جاری ہے)
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے موکل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حق میں دلائل دیئے ، اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ بھی موجود تھے۔
سماعت
کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کسی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے احکامات نہیں دیئے، اس کے علاوہ خصوصی عدالت نے بھی پرویز مشرف کو عام شہری قراردیا ہے اور ان پر بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جب کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرابھی ان کے دلائل مکمل نہیں ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی جس میں بیرسٹرفروغ نسیم اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.