اداکارہ وینا ملک نے شیخ رشید کو اپنا بزرگ قرار دیدیا۔۔۔پاکستان کو میری زیادہ ضرورت ہے،عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوں
جمعرات 8 مئی 2014 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے شیخ رشید کو اپنا بزرگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو میری زیادہ ضرورت ہے اور اب اپنا تمام وقت پاکستان میں ہی گزاروں گی ، عوام کی خوشحالی کی بات کرنے والی سیاسی جماعت میں شامل ہونا پسند کروں گی جبکہ میں عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوں ،اداروں کے درمیان تصادم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تو بہتر ہوگا ۔
اپنے خاوند اسد خٹک کے ہمراہ ڈی ایچ اے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ مجھے بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں لیکن اب مجھے پاکستان میں کام کر کے خوشی ہو گی ۔ میں انٹر ٹینمنٹ سے وابستہ رہوں یا سماجی کاموں سے تمام وقت پاکستان میں گزاروں گی تاہم اگر بیرون ملک جانا ہوا تو وہ بہت تھوڑے عرصے کے لئے ہوگا۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ میرا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے اور میں پاک فوج کی محبت سے واقف ہوں ،میرے سسر بھی فوج میں فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ فوج کا ادارہ ہمارے ملک ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے اور سب جانتے ہیں کہ مشکل حالات میں فوج نے پاکستان کو سہارا دیا اور پاک فوج کو سب کا سلام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے تصادم سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا اور تمام معاملات بات چیت کے ذریعے ہی حل ہونے چاہئیں۔ پاکستان میں تمام ادارے آزاد ہیں لیکن سب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ آزادی رائے انفرادی ہو یا اجتماعی لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ اس سے ملک و قوم کا نقصان تو نہیں ۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹر کے بعض لوگوں کی طرف سے انکا بائیکاٹ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک شخصیت ہوں اور لوگوں کی میرے بارے میں متضاد رائے ہو سکتی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ لوگ آج بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میں یہاں لوگوں کی مزید محبتیں سمیٹوں گی ۔ا نہوں نے شکر گڑھا میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے خیبر پختوانخواہ حکومت سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے خاتون کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس حوالے سے عالمی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے اس کی مذمت کا نوٹیفکیشن آیا ہے اور ہم سب متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بھارت شہریت کے لئے درخواست کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب بلی نہیں ہوتی تو چوہے بہت ناچتے ہیں میری ملک میں عدم موجودگی کے دوران بہت سی افواہیں پھیلائی گئیں کہ میں بھارت اور امریکہ کی شہریت لینا چاہتی ہوں لیکن میں آج بتانا چاہتا ہوں کہ میں سبز پاسپورٹ پر سفر کر کے عزت اور فخر محسوس کرتی ہوں اور مجھے کبھی بھی امیگریشن کے دوران مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انہوں نے شیخ رشید کی طرف سے انکی چائے کی دعوت ٹھکرانے کے سوال کے جواب پر کہا کہ ان کے بارے میں کیا کہوں وہ ہمارے بزرگ ہیں ۔ اس موقع پر اسد خٹک نے کہا کہ میں شیخ رشید کا پرستا ر ہوں یقینا وہ 11مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اگر انہوں نے چائے سے انکار کرنا ہوتا تو ہمیں ڈی چوک میں آنے کی دعوت نہ دیتے ہم ان سے ضرور ملاقات کریں گے۔ اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک صاف گو ہے ۔ وینا کو میں نے اور میرے گھر والوں نے پسند کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.