سعودی عرب،ملائیشیاکے بعد لبنان کے شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق، عوام کو کرونا وائرس کے خطرات سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں،وزیرصحت
جمعہ 9 مئی 2014 19:01
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بعد اب یہ مہلک مرض لبنان پہنچ گیا ، لبنانی وزیر صحت وائل ابو فاعورنے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ بیروت کے ایک اسپتال میں پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن کے مریض کو لایا گیا ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا کہ مریض کرونا وائرس کے باعث متاثر ہوا ہے، تاہم اس کا علاج جاری ہے۔
لبنان میں اس وائرس کا یہ پہلا کیس ہے،انہوں نے کہاکہ عوام الناس کو کرونا وائرس کے خطرات سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے طور پر اس مہلک وائرس سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ حکومت بھی اس ضمن میں تمام ضروری تدابیر اختیار کر رہی ہے،ابو فاعور کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کا لبنان میں پہنچنا تشویشناک ہے لیکن حکومت اور ماہرین صحت اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.