شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو د ن رات عوام کی خدمت پر مبارکباد دیتا ہوں‘ وزیراعظم،جب تک مائیک یا میز نہ ٹوٹے شہباز شریف کی تقریر مکمل نہیں ہوتی‘ محمد نواز شریف،تیری پسند تیرگی ، میری پسند روشنی۔۔۔۔۔۔تو نے دیا بجھا دیا، میں نے دیا جلا دیا،شہباز شریف کا پرجوش خطاب، احتجاج کرنیوالوں پر کڑی تنقید، حاضرین کی بھرپور داد
جمعہ 9 مئی 2014 19:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قائداعظم سولر پارک میں ایک سو میگاواٹ کے سولر پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح شہباز شریف محنت سے شبانہ روز کام کر رہے ہیں میں انہیں اور پنجاب حکومت کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آغاز میں لطیف پیرائے میں کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انتہائی پرجوش تقریر کی ہے لیکن ان کی تقریر کے دوران آج کوئی مائیک ٹوٹا ہے نہ کوئی میز۔ اور جب تک ان میں سے کوئی چیز نہ ٹوٹے شہباز شریف کی تقریر مکمل نہیں ہوتی۔جس پر وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت تمام حاضرین مسکرا دیئے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش انداز میں خطاب کیا۔
ان کے خطاب کے دوران حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔ خصوصاً جب وزیراعلیٰ نے 11 مئی کے احتجاج کو 18 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف احتجاج قرار دیا تو لوگوں نے کھڑے ہو کر بھرپور تالیاں بجائیں۔ وزیراعلیٰ نے ماضی کی حکومت کی توانائی بحران میں مجرمانہ غفلت کے حوالے سے یہ شعر بھی پڑھا:تیری پسند تیرگی ، میری پسند روشنی....تو نے دیا بجھا دیا، میں نے دیا جلا دیا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.