تحریک انصاف کی اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
ہفتہ 10 مئی 2014 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2014ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔ سیکورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے گیارہ مئی کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر ریڈ زون آنے والے تمام راستوں پر ساٹھ سے زائد کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی چوک پر کنٹینرز کی ایک دیوار بنائی گئی ہے۔
سیکورٹی کے لئے تین حصار بنائے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ دو ہیلی کاپٹر بھی جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی کریں گے۔ 700 میٹر لمبے پنڈال میں آنے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹ سے گزرنا ہو گا۔ خواتین کے داخلے کے لئے الگ راستہ رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
ریڈ زون کی سیکورٹی کیلئے رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔
دوسرے صوبوں سے بھی ساڑھے چار ہزار نفری طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زبردستی ریڈ زون میں داخل ہونیوالوں کو طاقت کے زریعے روکا جائیگا۔ احتجاجی جلسے کے باعث اسلام آباد کے اہم تجارتی مرکز بلیو ایریا اور ریڈزون میں تجارتی سرگرمیاں دو روز تک معطل رہیں گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا۔ آٹھ رکنی کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جائزہ لیا۔ تحریک انصاف کی کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے انتخابی عمل میں اصلاحات لائی جائیں ، الیکشن کمیشن کو سیاسی وابستگی سے پاک کیا جائے ، چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کی تقرری کا عمل غیرسیاسی بنایا جائے ، آئندہ انتخابات بائیومیڑک سسٹم کے تحت کرائے جائیں ، 4 حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے۔ عمران خان چارٹر آف ڈیمانڈز پر عملدرآمد کے لیے تحریک کا آغاز کریں گے جس کے تحت ملک بھر میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.