ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا کے خلاف امریکی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 13 مئی 2014 22:10

ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا کے خلاف امریکی فیڈرل کورٹ میں درخواست ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے 86 سال کی سزا کے خلاف امریکا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔عافیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2010 میں 86 سال کی سزا سناتے وقت انہیں مناسب قانونی نمائندگی نہیں دی گئی تھی اور جج نے انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ 3 وکیلوں کو قبول کرنے کے لئے مجبور کیا تھا لہٰذا میری سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں نیویارک کی عدالت نے افغانستان میں حراست کے دوران امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی، عافیہ صدیقی نے اپنی سزا کے خلاف نومبر 2012 میں بھی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :